قتل کے بعد خود سپرد ہونے والے قاتل گرفتار

   

حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) میرپیٹ پولیس نے قتل کے بعد خودسپردگی اخٰیار کرنے والے دو قاتلوں کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کل رات میرپیٹ کے حدود میں ایک روڈی شیٹر کا قتل کرنے کے بعد 20 سالہ ورون ساکن جلیل گوڑہ اور 23 سالہ سائی کمار ساکن پرگتی ہلز نے کنچن باغ پولیس میں خود سپردگی اختیار کرلی تھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتول روڈی شیٹر چندرا کانت 23 سال ساکن میر پیٹ کا کل رات ان دونوں نے قتل کردیا ۔ ورون روڈی شیٹر کی ہراسانیوں سے تنگ آچکا تھا اور روڈی شیٹر چندرکانت ورون کے بھائی کے قتل کیس میں بھی ملوث تھا ۔ اور اب بھائی ورون کو شراب نوشی کیلئے پیسے دینے کیلئے دباؤ ڈالتے ہوئے ہراساں و پریشان کر رہا تھا ۔ ورون اس کی حرکتوں سے تنگ آچکا تھا ۔ جس نے کل رات ورون کو کثرت سے شراب پلانے کے بعد اس سے جھگڑا کیا اور اسکو زمین پر پٹک کر وزنی پتھر ڈال دیا ۔ اس دوران روڈی شیٹر ہلاک ہوگیا ۔