قتل کے جرم میں ہیڈکانسٹیبل کو عمر قید

   

بیجاپور،13فروری(یواین آئی)چھتیس گڑھ کے بیجاپورضلع میں روٖڈ اوپننگ کے لئے گشت کے دوران ہوئی کہا سنی میں اپنے ہی پلاٹون کمانڈر پر اے کے -47سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے جرم میں ایک ہیڈکانسٹیبل کو خصوصی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔ ملزم جان سنگھ مرکام (40)کو کل ایک خصوصی عدالت نے آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت قصوروار پاتے ہوئے یہ سزا سنائی۔ملزم چھتیس گڑھ سشستربل کی 15ویں بٹالین کی ای -کمپنی میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات تھا۔ سرکاری اطلاع کے مطابق بیجاپور ضلع کے نیلسنار تھانہ علاقے کے فنڈوری کے جنگل میں 3نومبر 2013 کو یہ واردات ہوئی تھی۔اس معاملے میں خصوصی عدالت (نکسل)دنتے واڑا کے پریزائڈنگ افسر اور ایڈیشنل سیشن جج منوج سنگھ ٹھاکر نے استغاثہ اور بچاؤ فریق کی دلیلیں سننے کے بعد ملزم پر جرم ثابت پایا۔معاملے میں استغاثہ کا موقف اڈیشنل پبلک پروسیکیوٹر نیلیما ورما نے پیش کیا۔