قحبہ گری کے اڈہ پر دھاوا، اسسٹنٹ انکم ٹیکس کمشنر گرفتار

   

حیدرآباد ۔27مئی ( سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس کی جانب سے علاقہ امیر پیٹ میں ایک قحبہ گری کے اڈہ پر دھاوا کیا گیا جس میں محکمہ انکم ٹیکس سے وابستہ ایک اسسٹنٹ کمشنر بھی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ شہر کے مصروف ترین علاقہ امیر پیٹ ، دھرم کرم روڈ کے ایک اپارٹمنٹ میں قحبہ گری کا اڈہ چلایا جارہا تھا جس کی اطلاع ملنے پر پولیس ایس آر نگر کی ٹیم نے وہاں دھاوا کیا ۔ اس کارروائی میں پولیس نے محکمہ انکم ٹیکس سے وابستہ اسسٹنٹ کمشنر ناگیندر بھوکیا جو ممبئی آئیکر بھون سے وابستہ ہے ۔