عثمانیہ ڈینٹل کالج ڈے کا انعقاد ، ڈاکٹر سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اگرچیکہ کے دانتوں کے امراض میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔ وہیں قدرتی دانتوں کی دیکھ بھال اور مضبوطی کے لیے دانتوں کی سائنس نے نئے ایجادات بھی کئے ہیں ۔ قدرتی دانتوں کی اہمیت ہمیں انہیں کھونے سے پہلے جان لینا چاہئے ۔ قدرتی دانتوں کو نکلوانے میں جلد بازی مناسب نہیں ہوتی ۔ مصنوعی دانتوں کو بناوٹ میں غیر معیاری مادہ نت نئی بیماریاں حتی کہ کینسر میں بھی مبتلا کرتا ہے ۔ اسی لیے مستند ماہرین سے علاج کروانا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد سراج الرحمن ڈائرکٹر نیو ڈنٹ ڈینٹل ہاسپٹل متصل جامع مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر نے عثمانیہ ڈینٹل کالج میں منعقدہ تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایس ایم گوڑ ، ڈاکٹر جے کمار ، ڈاکٹر شاردا ، ڈاکٹر شانتا کماری وائس پرنسپل و دیگر موجود تھے ۔۔