’ قرآن انسانوں پر انصاف کے ساتھ کھڑے ہونے کیلئے زور دیتا ہے‘

,

   

وائٹ ہاؤس میں عید کی خصوصی تقریب، امریکی صدر بائیڈن اورخاتون اول کا خطاب

واشنگٹن: دنیا کے کئی دیگر خطوں کی طرح امریکہ میں بھی مسلمانوں نے پیر کو عید منا یا، اس موقع پر گزشتہ دو برس سے جاری کرونا پابندیوں میں نرمی کے بعد امریکہ کے ایوانِ صدر میں بھی خصوصی تقریب منعقد کی گئیہے۔عید الفطر کے سلسلے میں پیر کو منعقد ہونے والی تقریب کے میزبان امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن ہیں۔ اس تقریب میں نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر ڈگلس ایمہوف بھی شرکت کی۔امریکہ میں پیر کو عید منائی گئی ۔ گزشتہ دو برس کے دوران کرونا وبا کے باعث سماجی سرگرمیوں پر عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد اس بار امریکہ میں عید کے روایتی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔وائٹ ہاؤس نے اتوار کو رمضان کے اختتام اور عید کی آمد کے موقع پر صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن کا خصوصی مشترکہ پیغام بھی جاری کیا ہے۔اس پیغام میں صدر اور خاتونِ اول کی جانب سے عید پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔عید پر جاری ہونے والے بیان میں صدر اور خاتون اول کا کہنا تھا کہ عید عبادات کے لیے خاص مقدس مہینے رمضان کی تکمیل کے موقع پر کمیونٹیز اور خاندانوں کے مشترکہ اظہارِ مسرت کا موقع ہے۔صدر جو بائیڈن اور خاتونِ اول جل بائیڈن نے اپنے خصوصی پیغام میں اعلان کیا کہ اس برس سے وائٹ ہاؤس میں عید منانے کی روایت کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے اور اس کے لیے ان امریکی مسلمانوں کو مدعو کیا جائے گا جو قومی سطح پر افہام و تفہیم اور اتحاد کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔