قرض گیارنٹی کی حد میں اضافہ، چارجز میں کمی

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی حوصلہ افزائی اور ان کو آسانی سے سرمایہ دستیاب کرانے کے لئیگیارنٹی کی رقم کی حد بڑھا کر پانچ کروڑ روپے اور فیس کم کرکے 0.37 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔مرکزی وزارت مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززنے جمعہ کو یہاں بتایا کہ چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ نئی ہدایات کے مطابق قرض کی ضمانت کی رقم 2 کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 کروڑ روپے کر دی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ گارنٹی رقم کی فیس دو فیصد سے کم کر کے 0.37 فیصد کر دی گئی ہے ۔ یہ تبدیلیاں یکم اپریل سے لاگو ہوں گی۔مرکزی بجٹ 2023-24 میں مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یکم اپریل سے انتہائی چھوٹی اورچھوٹی صنعتوں کے لئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم میں اصلاحات کا اعلان کیا تھا۔ اس کے لیے 9000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس سے مائیکرو اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کے لیے قرض کی مجموعی لاگت میں کمی آئے گی۔ ضمانت کی رقم کے دس لاکھ روپے کے بقایا کے تصفیہ کے لیے قانونی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔