دوشنبہ : قزاقستان کی ایک عدالت نے پیر کے روز سابق صدر نورسلطان نذراے بائیوف کے بھتیجے کوغبن کے الزام میں چھے سال قید کی سزا سنائی ہے۔تیل کی دولت سے مالامال وسط ایشیائی ملک کے طاقتور رہ نما کے قریبی رشتہ دار کے خلاف اس نوعیت کا یہ پہلا فیصلہ ہے۔عدالت نے کاروباری شخصیت کیرات ستی بالدی کو سرکاری کمپنیوں سے رقوم کی خرد برد کا مجرم قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ستی بالدی کو مارچ میں حراست میں لیا گیا تھا،انھوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا اور انھوں نے پلی بارگین کے تحت ریاست کو 50 کروڑڈالر سے زیادہ کی رقم ادا کر دی ہے۔واضح رہے کہ تین دہائیوں تک سابق سوویت ملک پرحکمرانی کرنے کے بعد نذربائیف نے 2019 میں صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور قاسم جومارٹ توکایف کو اپنا جانشین بنانے کی حمایت کی تھی۔