تہران : ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے جمعہ کے روز تہران میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ہلاکت کے بعد خطے میں ایران کی حامی قوتوں کی طرف سے اس کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ایرانی سائنسدان کے قتل پر فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘، لبنانی حزب اللہ ملیشیا، شام کے صدر بشارالاسد اور قطر نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ہفتے کے روز اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور سائنسدان کے قتل کے واقعے پر ان سے تعزیت کی۔قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ محسن فخری زادہ کے قتل جیسے واقعات امن کی خدمت نہیں بلکہ جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہیں۔