ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ امریکی ثالثی میں قطر کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت سفری اور تجارتی روابط بحال ہو گئے ہیں، تاہم سفارتی رابطے ابھی بھی منقطع ہیں۔ جمعرات کے روز متحدہ عرب امارات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ قطر کے ساتھ سفارتی رابطوں کے قیام میں ابھی مزید وقت درکار ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے منگل کے روز قطر کے ساتھ روابط کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ اس بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کے اتحادی ممالک بھی جلد ہی قطر پر عائد پابندیاں ختم کر دیں گے۔ کئی برس سے جاری اس تنازعے کے بعد گزشتہ روز پہلی مرتبہ قطر ایئرویئر کی ایک پرواز نے سعودی فضائی حدود کا استعمال کیا۔