قطر میں اردو ریڈیو کا آغاز

   

دوحہ: قطر میں اردو ریڈیو کے آغاز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، قطر میڈیا کارپوریشن (QMC) کے زیر انتظام اردو ریڈیو ماہ ستمبر کے آغاز میں نئے پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کرنے کی تیاری پر کام جاری ہے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اردو ریڈیو میں نشر ہونے والے پروگراموں میں ثقافتی، سماجی، فنکارانہ اور مذہبی پروگرام شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اردو ریڈیو پر اردو ریڈیو کنٹرولر، خلود الحمدی کی نگرانی میں، منگل سہ پہر 3 بجے ہفتہ وار اقرا پروگرام سمیت مختلف پروگراموں کو پیش کیا جائے گا۔ ریڈیو نفیزات الذکریت پروگرام بھی نشر کرے گا، جس میں نئی نسل کو پرانے گانوں سے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں فنی تحریک کے بانیوں سے بھی متعارف کرائے گا۔ اردو ریڈیو کے ذریعہ طریقہ حیات پروگرام بھی پیش کیا جائے گا، جو کہ ایک سماجی مذہبی پروگرام ہے ، اس پروگرام میں دین اور دنیا کے رشتے کے بارے اہمیت اجاگر کی گئی ہے جو اسلام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ، کہ مسلمان کیسے اس دنیا اور آخرت میں خوش رہ سکتے ہیں۔
اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض مہوش سر انجام دیں گی۔