قطر میں امریکہ اور طالبان میں نئے دور کی بات چیت

   

ماسکو، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نمائندوں نے پیر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ نئے دور کی بات چیت شروع کی۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کیا ‘‘ افغانستان پر حملے کا خاتمہ اور مستقبل میں دیگر ممالک کے خلاف افغانستان کا استعمال روکنے کے ایجنڈو کے تحت امریکی منظوری ملنے کے بعد دوحہ میں آج امریکی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی گئی’’۔طالبان کے ترجمان کے مطابق یہ مذاکرات منگل کو بھی جاری رہیں گے ۔اس سے ایک دن قبل افغانستان کے لئے خصوصی امریکی نمائندہ زیلمی خلیل زاد نے افغانستان امن مذاکرات کی سلسلے میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان وزیر خارجہ محمود قریشی اور حکومت کے حکام کے ساتھ بات چیت کی تھی۔