دوحہ ۔4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بڑے اسکرین پر 2022ء قطر ورلڈ کپ کے لوگو کی رونمائی کی گئی ہے اور ساتھ ہی سرمائی شیڈول کی تفصیلات بھی جاری کی گئی ہے ۔ لوگو میں قطر کے پرچم کا رنگ استعمال کیا گیا ہے جس میں فٹ بال کے نقش و نگار بھی موجود ہیں ۔ ورلڈ کپ کیلئے فراہم کی جانے والی ٹرافی سے بھی متاثر ہوکر اس کا لوگو تیار کیا گیا ہے ۔ فیفا نے اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک متاثرکن لوگو ہے ۔