غزہ :قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کے ایک لاکھ خاندانوں میں فی خاندان 100 ڈالر کی امداد کی نئی قسط جاری کردی گئی۔ غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں کے لیے قطر کی طرف دی جانے والی نقد امداد جمعہ کے روز بینکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی گئی۔ فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی نے غزہ کا دورہ کیا اور حماس کی قیادت سے ملاقات کی۔