قطر کے وزیرِ خارجہ کا دورہ افغانستان،ملک کے نئے وزیرِ اعظم ملّا محمد حسن آخوند ، حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے کی ملاقاتیں

   

قطر کے وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے کل افغانستان کا مختصر دورہ کیا ہے جس میں اُنھوں نے ملک کے نئے وزیرِ اعظم ملّا محمد حسن آخوند سے ملاقات کی ہے۔قطر کے وزیرِ خارجہ طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد یہاں کا دورہ کرنے والی پہلی اعلیٰ سطحی غیر ملکی شخصیت ہیں۔اس کے علاوہ اُن کی سابق صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس حوالے سے تفصیل حاصل نہیں ہو سکی ہے کہ طالبان اور قطر کے درمیان کیا گفتگو ہوئی ہے۔