جنگ کا جاری رہنا کسی کے مفاد میں نہیں: برطانوی وزیر توانائی
لندن۔ 15؍مارچ ( ایجنسیز )برطانوی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ قطر اور قبرص میں ٹائفون اور ایف 35 طیارے تعینات کر دیے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ طیاروں نے برطانوی مفادات کے دفاع میں گزشتہ رات پروازیں کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پروازیں قطر، قبرص، متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین میں اتحادیوں کے دفاع کیلئے بھی کی گئیں۔دوسری طرف برطانوی وزیر توانائی ایڈملی بینڈ نے کہا کہ آبنائے ہْرمْز کو کھلوانے کیلئے اتحادیوں سے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اس کا دوبارہ کھولنا ہم سب کے مفاد میں ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ تنازعہ کا خاتمہ ہی آبنائے ہْرمْز کو کھولنے کا سب سے بہتر اور یقینی طریقہ ہے۔ اس معاملے پر اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔برطانونی وزیر توانائی نے یہ بھی کہا کہ اس جنگ کا ہفتوں اور مہینوں تک جاری رہنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔