قلی قطب شاہ اقلیتی اقامتی اسکول میں داخلے

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : قلی قطب شاہ تلنگانہ میناریٹی اسکول بارکس بائز 1 ، ایس ای میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے ۔ داخلے 5 ، 6 ، 7 اور 8 جماعت میں دئیے جائیں گے ۔ مکمل یونیفارم ، تمام درسی کتابیں معہ اسٹیشنری ، طعام و قیام کا مکمل ساز و سامان مفت فراہم کیا جاتا ہے ۔ مفت بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ ، تغذیہ بخش غذا فراہم کی جاتی ہے ۔ صحت و تندرستی کا 24 گھنٹے نظم ہے ۔ داخلے آن لائن یا بلمشافہ اسکول ہذا پر جاری ہیں ۔ آفس کے اوقات پر پرنسپال کیو کیو بارکس بائز 1 ، SE ، ڈاکٹر اقبال محی الدین سے راست یا فون نمبرات 8374401073 ۔ 9395509443 پرربط کریں ۔۔