حیدرآباد۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم مادھاپور زون نے قماربازی کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کردیا اور 9 افراد بشمول آرگنائزر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے اس ٹھکانے سے تاش کے پتوں کے علاوہ 2,71,500 روپے نقد رقم، 9 موبائیل فونس ضبط کرلئے۔ ایس او ٹی مادھاپور اور مادھاپور پولیس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی۔ پولیس نے اس کارروائی میں 52 سالہ ایم وینکٹاکرشنا راجو جو آرگنائزر بتایا گیا ہے کہ علاوہ 69 سالہ شخص بی رویندر ساکن بلکم پیٹ ، 45 سالہ وی نرسمہا راؤ ساکن پروت نگر، 36 سالہ ایس روی شنکر، 49 سالہ ڈی راما راؤ ساکن کوکٹ پلی، 39 سالہ آر ستیہ راجو سائی پروت نگر کوکٹ پلی، 42 سالہ سمیادہری سرینواس ساکن بورا بنڈہ ، 38 سالہ دلیپ کمار ساکن چندا نگر، 43 سالہ رنجیت ساکن موتی نگر بورا بنڈہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس او ٹی نے بتایا کہ اس قماربازی کے ٹھکانے سے کل 5 لاکھ 30 ہزار روپے مالیتی اشیاء بشمول نقد رقم کو ضبط کیا گیا۔ ضبط شدہ رقم اور حراست میں لے گئے افراد کو مزید تحقیقات کے لئے مادھاپور پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ع