قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا ‘10 افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد/31اکٹوبر، ( سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری نے آنند باغ میں ایک مکان پر دھاوا کرکے قمار بازی کے ٹھکانے کو بے نقاب کردیا اور 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر نوین کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی جہاں ایک مکان میں جوا جاری تھا۔ پولیس نے 30 سالہ پون کمار، 30 سالہ پرساد ،50 سالہ ٹی روی، 50 سالہ ٹھاکر کے سنگھ، 27 سالہ وی نریش، 28 سالہ شیوا شنکر،37 سالہ سبا راؤ، 39 سالہ ونئے ، 29 سالہ ایس یشونت موہن اور 38 سالہ نریندر کو گرفتار کرلیا۔ ایس او ٹی نے انکے قبضہ سے 15,520 روپئے 8 سیل فون اور کارڈز کو ضبط کرکے مزید کارروائی کیلئے ملکاجگیری پولیس کے حوالے کردیا۔