قمار بازی کے اڈے بے نقاب، 14 افرادگرفتار

   

میڈپلی پولیس حدود میں پولیس کے دھاوے، اسپیشل آپریشن ٹیم کی کارروائی
حیدرآباد : رچہ کنڈہ پولیس نے علیحدہ کارروائیوں میں دو مقامات پر دھاوا کیا اور قمار بازی میں ملوث 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے بوڈ اپل علاقہ میڈپلی پولیس حدود میں دھاوا کیا جہاں ایک مکان میں قمار بازی جاری تھی۔ پولیس نے اس کارروائی میں 64 سالہ پی پانڈو (آرگنائزر) 54 سالہ وینکٹیش، 48 سالہ بی رمیش، 82 سالہ رنگیا، 49 سالہ مالو اور 35 سالہ سریکانت کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضہ سے پولیس نے 12,300 روپئے نقد رقم، 4 عدد کارڈس کے سیٹس اور 5 موبائیل فون ضبط کرلیا۔ ایس او ٹی نے مزید کارروائی کے لئے انھیں میڑپلی پولیس کے حوالہ کردیا۔ جبکہ دوسری کارروائی میں ایل بی نگر کے سائی نگر میں واقع ایک مکان پر پولیس نے دھاوا کیا جہاں تین کارڈس کا کھیل جاری تھا۔ پولیس نے 41 سالہ جے رام،20 سالہ راجو، 31 سالہ بھاسکر، 38 سالہ پرشوتم، 40 سالہ انیل گپتا، 26 سالہ موشا،40 سالہ چوہان اور 37 سالہ ایانا کو گرفتار کرلیا۔ تین پتوں کی گیم کی ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نے جال بچھاکر اس مکان کا محاصرہ کرلیا اور کھیل کے دوران دھاوا کرتے ہوئے کارروائی انجام دی۔ اس دوران پولیس نے 10,790 روپئے نقد رقم، تاش کے پتوں کو ضبط کرلیا اور مزید کارروائی جاری ہے۔