قماربازی کا اڈہ بے نقاب، خاتون آرگنائزر کے بشمول دس افراد گرفتار

   

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے ایک خاتون آرگنائزر کی جانب سے چلائے جارہے قمار بازی کے ٹھکانے کو بے نقاب کردیا اور خاتون بشمول 10 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ کے پی ایچ بی پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی انجام دی ۔ پولیس کے پی ایچ بی کے علاقہ میں واقع اندر فارٹیون ٹاور پر دھاوا کیا ۔ جہاں بڑے پیمانے پر قمار بازی جاری تھی ۔ خاتون آرگنائزر سی لتا اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں جوا کا اڈہ چلارہی تھی ۔ پولیس نے اس خاتون آرگنائزر کے ساتھ پی سرینواس وی سرینواس بی ایچ بابو ، بی مرلی ، بالاکرشنا ، وجئے کمار ، ملاریڈی اور راجو کو گرفتار کرلیا ۔ جو تین پتوں کی گیم میں مصروف تھے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے1,73,510 روپئے نقد رقم اور 52 پتوں کے سیٹس کو ضبط کرلیا ۔ اور گرفتار افراد کو کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ۔