قماربازی کے الزام میں گرفتار شخص کی پولیس حراست میں موت

   

حیدرآباد ۔ 14 اپریل ( سیاست نیوز) قماربازی کے دوران گرفتاری کے بعد مشتبہ طور پر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک 54 سالہ شخص سرینواس فوت ہوگیا ۔ پیشہ سے سیکورٹی گارڈ سرینواس کل پولیس کارروائی میں دیگر 5 افراد کے بشمول گرفتار کرلیا گیا تھا جو علی آباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس علاقہ میں ایک گروپ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف تھا ۔ اس بات کی اطلاع اسپیشل آپریشن ٹیم کی ہوئی پولیس نے کارروائی میں سرینواس راؤ بشمول 5 دیگر افراد کو حراست میں لے لیا اور پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔ تاہم مقامی سرپنچ نے انہیں اپنی ضمانت پر رہا کروایا اور اپنے ساتھ لے جارہا تھا کہ سرینواس کی صحت اچانک بگڑ گئی اور اس کو فوری گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس پر سرینواس کے ساتھ مارپیٹ کے الزامات ہیں لیکن پولیس نے ان الزامات کو مسترد کردیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔