ممبئی:ممبئی سیشن عدالت نے ، دسمبر 1999 میں نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے دہلی جانے والے انڈین ایئر لائن کے طیارے کو اغوا کرنے کے سلسلے میں ایک مقدمہ میں عبد اللطیف آدم مومن سمیت 19 افراد کو رہا کرنے کیلئے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے ۔اس میں محکمہ پاسپورٹ کے کچھ عہدیدار شامل ہیں۔ قندھار طیارہ اغوا معاملے میں ان سب پر الزام لگایا گیا تھا کہ انھوں نے اغوا کاروں کو جعلی پاسپورٹ حاصل کرنے میں مدد کیلئے دستاویزات فراہم کیے تھے ۔ممبئی کا رہائشی مومن ، جس نے اس اغوا میں کلیدی کردار ادا کیا تھا ، پنجاب کی ایک جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے ۔ پولیس کا الزام ہے کہ تمام ملز مین نے مومن کے ذریعے اغوا کاروں کو اغوا کرنے والے منصوبے کو انجام دینے میں مدد فراہم کی۔ 2012 میں، مجسٹریٹ عدالت نے پاسپورٹ کیس میں 19 ملزموں کو بری کردیا تھا جس کے بعد حکومت نے سیشن عدالت میں چیلنج کیا تھا۔