نئی دہلی ۔ ٹوئیٹر انڈیا نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے دو ٹوئیٹس حذف کردئے اور کہا کہ یہ ٹوئیٹس ٹوئیٹر کے رولس کے مغائر تھے ۔ اداکارہ کی جانب سے مسلسل کسان احتجاج کی مذمت کی جا رہی ہے ۔ جب یہ ٹوئیٹس دیکھنے کی کوشش کی گئی تو ٹوئیٹر پر پیام آیا کہ یہ ٹوئیٹس اب دستیاب نہیں ہیں کیونکہ ان سے ٹوئیٹر رولس کی خلاف ورزی ہو رہی تھی ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کنگنا کے ٹوئیٹس حذف کئے گئے ۔ گذشتہ مہینے کنگنا کے ٹوئیٹر ہینڈ ل کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے امیزان پرائم ویڈیو سیریز ’ تانڈو ‘ کے خلاف ریمارکس کئے تھے ۔