قوم امریکہ کے غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی: عمران خان

,

   

lپٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کیلئے ’امپورٹیڈ حکومت ‘پر شدید تنقید
lاسلام آباد پریڈ گراونڈ پر جلسہ عام سے سابق وزیر اعظم کا خطاب
اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور صدر پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق نے ہماری حکومت کے خلاف سازش کی۔ہفتہ کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں مہنگائی اور حکومت کے اقدامات کے خلاف جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے باہر نکلنے کا ایک ہی مقصد ہے ’امپورٹڈ حکومت نامنظور۔‘’میں یہ ثابت کرنا چاہتا تھا کہ اگر 25 مئی کو یہ ظلم نہ کرتے تو اسی طرح عوام کا سمندر آنا تھا جس نے ایک نعرہ لگانا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور۔ قوم نہ امریکہ کو تسلیم کرتی ہے اور نہ ان ڈاکوؤں کو۔‘انہوں نے کہا کہ 26 مئی کی صبح میں نے فیصلہ کیا کہ ہم دھرنا نہیں دیں گے کیونکہ مجھے پتا تھا کہ عوام میں پولیس اور رینجرز کے خلاف غصہ تھا کیونکہ انہوں نے عورتوں اور بچوں پر ظلم کیا تھا۔ میں پیغام دینا چاہتا تھا کہ قوم کیا چاہتی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف جب انڈیا گیا تو حریت لیڈروں کو نہیں ملا کہ کہیں نریندر مودی ناراض نہ ہو جائے۔ نریندر مودی سے ملاقات فوج سے چھپ کر کی اور اسے شادی پر بلایا۔انہوں نے کہا کہ ’ہم یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں قوم امریکہ کے غلاموں کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔عمران خان، شخ رشید، اسد عمر اور پارٹی کے دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے وہ پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔پریڈ گراؤنڈ جلسہ کے دوران عمران خان کے سیاسی اور کرکٹ کیرئیر پر ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔دوسری طرف ملک کے مختلف شہروں میں بڑی سکرینیں نصب کرنے اور خطاب دکھانے کے بھی انتظامات کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کے دوران غیرملکی مبینہ دھمکی آمیز خط لہرایا تھا۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ اس جلسے کے تشہیری مہم کے لیے لگائے گئے بینرز اور پینا فلیکس اتار لیے گئے ہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہفتہ کو اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’ہمارے بینر اتارے اور عمران خان کے خلاف لگوائے جارہے ہیں۔ حالات کی خرابی کی ذمّہ دار امپورٹڈ حکومت خود ہوگی۔22 فیصد مہنگائی‘52 فیصد بجلی،46 فیصد گیس،100 روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔حالات کی خرابی کی ذمّہ دار امپورٹڈ حکومت خود ہے۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے بند نہ کرنے اور رات 12 بجے سے قبل جلسہ گاہ خالی کرنے کے تیقن پر جلسے کی اجازت دی ۔ادھر پی ٹی آئی جلسہ میں شدید بد نظمی سامنے آئی۔ خواتین انکلیوژر میں کارکنان گھس آئے اور جلسے کے شرکا سمیت میڈیا ورکرز کے بھی موبائل فون چوری ہو گئے۔ا سٹیج سے موبائل فونز غائب ہونے کی اناؤنسمنٹ بھی کی گئی۔صحافیوں کی جانب سے شکایت کی گئی کہ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے میڈیا کنٹنیرز پر موجود صجافیوں پر پتھر پھینکے گئے۔