تہران ۔15؍جون (ایجنسیز )ایٹمی توانائی تنظیم ایران (اے ای او آئی ) نے اتوار کوکہا ہے کہ ہم ایرانی قوم کیلئے پْرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کے راستے کو قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ای اے او آئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ایران مضبوطی سے کھڑا ہے۔پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی کوششوں پر انحصار کرتے ہوئے ہم ایرانی قوم کے لیے پْرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا راستہ قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔اے ای او آئی کی پوسٹ کے مطابق ’دشمنوں کے مایوس کن حملے اس قوم کی طاقت کو مات نہیں دے سکتے۔