قومی اور علاقائی قائدین نے تلنگانہ میں طوفانی انتخابی مہم چلائی

   

چیف منسٹر کے سی آر نے 96 انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ، کے ٹی آر نے 70 روڈ شوز اور 30 جلسوں میں حصہ لیا
راہول گاندھی 23 ، پرینکا گاندھی 26 ، مودی 9 ، امیت شاہ 20 اور جے پی نڈا کا 19 انتخابی جلسوں سے خطاب
ریونت ریڈی نے 63 حلقوں میں انتخابی مہم چلائی
حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں انتخابی مہم کے اختتام کے بعد ہر طرف سناٹا چھایا ہوا ہے ۔ ایک ماہ تک تمام سیاسی جماعتوں نے بڑے پیمانے پر انتخابی مہم چلائی ۔ بی آر ایس ، کانگریس اور بی جے پی نے اپنے لیے وقار کا مسئلہ بناتے ہوئے انتخابی مہم چلائی ۔ وزیراعظم نریندر مودی اے آئی سی سی کے اہم قائدین راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی ، چیف منسٹر کے سی آر ، کے ٹی آر اور ہریش راؤ کے علاوہ دیگر قائدین نے انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے 32 دنوں کے دوران 96 اسمبلی حلقوں کی انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ بی جے پی کی طرف سے وزیراعظم نریندر مودی مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے علاوہ مرکزی وزراء ، بی جے پی ریاستوں کے چیف منسٹرس نے بی جے پی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا ہے ۔ کانگریس کی طرف سے راہول گاندھی ، پرینکا گاندھی ، کانگریس کے قومی صدر ملکاارجن کھرگے مختلف ریاستوں کے کانگریس چیف منسٹرس کے علاوہ دوسرے قائدین نے انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے صرف ریونت ریڈی نے طوفانی انتخابی مہم چلائی ۔ کانگریس پارٹی کے اہم قائدین کے ساتھ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بس یاترا کا آغاز کرتے ہوئے انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔ راہول گاندھی انتخابی مہم چلاتے ہوئے مختلف طبقات اور مختلف پیشوں سے وابستہ افراد سے ملاقات کی ۔ پرینکا گاندھی انتخابی جلسوں اور روڈ شوز میں حصہ لیا ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے صرف ریونت ریڈی نے طوفانی انتخابی مہم چلائی ۔ کانگریس پارٹی کے اہم قائدین کے ساتھ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے بس یاترا کا آغاز کرتے ہوئے انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔ راہول گاندھی انتخابی مہم چلاتے ہوئے مختلف طبقات اور مختلف پیشوں سے وابستہ افراد سے ملاقات کی ۔ پرینکا گاندھی انتخابی جلسوں اور روڈ شوز میں حصہ لیتے ہوئے خواتین کے ساتھ گھل مل گئی ۔ دونوں بھائی بہن راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے رام آپا مندر سے مشترکہ طور پر انتخابی مہم کا آغاز کیا اور ساتھ ہی ملکاجگیری میں مشترکہ طور پر روڈ شو میں حصہ لیے ۔ انتخابی مہم کا اختتام کیا ۔ ریاست بھر میں راہول گاندھی 23 انتخابی جلسوں سے خطاب کیا جب کہ پرینکا گاندھی نے 26 انخابی جلسوں میں حصہ لیا ۔ ملکاارجن کھرگے 10 کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا 3 کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے 10 جلسوں سے خطاب کیا ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی 63 اسمبلی حلقوں میں طوفانی انتخابی مہم چلائی ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے تلنگانہ میں 9 انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اور اسمبلی حلقہ مشیر آباد میں روڈ شو کا اہتمام کیا ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 20 انتخابی جلسوں میں حصہ لیا ۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا 19 انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ بی جے پی کے صدر و مرکزی وزیر جی کشن ریڈی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے بھی بی جے پی کی انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ بی آر ایس کے قومی سربراہ و چیف منسٹر کے سی آر نے 32 دنوں کے دوران 96 انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ۔ بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے 70 روڈ شوز اور 30 انتخابی جلسوں سے خطاب کیا ۔ اس کے علاوہ خصوصی انٹرویوز ، ٹیلی کانفرنس کے علاوہ دیگر پروگرامس میں حصہ لیا ۔ ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے 80 سے زیادہ انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اور روڈ شوز میں بھی حصہ لیا ۔۔ ن