سرینگر : کشمیر میں ملک کا قومی ترانہ بجنے کے دوران روایتی احترام میں کھڑا نہ ہونے پر درجن بھر افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان کی رہائی سے امن عامہ کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ سری نگر میں ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ نے درجن بھر ان افراد کو جیل بھیج دیا، جنہیں پولیس نے اس لیے گرفتار کیا تھا کیونکہ ایک تقریب کے دوران جب قومی ترانہ گایا گیا، تو اس وقت وہ احتراما ًکھڑے نہیں ہوئے۔ جس تقریب میں یہ واقعہ پیش آیا، اس میں جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے اور انہوں نے قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا، اس کے بعد پولیس نے ان افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ واقعہ 3 جولائی کا ہے۔
