قومی سطح پر ذات پات پر مبنی مردم شماری کیلئے جدوجہد کا اعلان

   

نریندر مودی کو پسماندہ طبقات سے کوئی ہمدردی نہیں، ہنمنت رائو کی پریس کانفرنس
حیدرآباد : 17 جون (سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت رائو نے قومی سطح پر ذات پات پر مبنی مردم شماری کے لیے جدوجہد کا اعلان کیا۔ گاندھی بھون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہنمنت رائو نے کہا کہ مرکزی حکومت نے قومی سطح پر مردم شماری کا اعلان کیا ہے جبکہ ذات پات پر مبنی مردم شماری کا اعلان نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تعداد کا پتہ چلانے کے لیے کی جانے والی مردم شماری سے سوائے بی جے پی کے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ ذات پات پر مبنی مردم شماری سے ملک میں پسماندہ طبقات کی حقیقی آبادی کا پتہ چلے گا جس کے تحت فلاحی اسکیمات میں حصہ داری دی جاسکتی ہے۔ ہنمنت رائو نے ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کریں۔ ملک میں 16 برسوں کے بعد مردم شماری کے لیے گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ دو مراحل میں مردم شماری مکمل کی جائیگی۔ ہنمنت رائو نے کہا کہ کانگریس قائدین راہول گاندھی نے قومی سطح پر ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کیا ہے۔ نریندر مودی خود کو بی سی قرار دیتے ہیں لیکن انہیں پسماندہ طبقات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ملک میں پسماندہ طبقات کو انصاف کی فراہمی کیلئے ذات پات پر مبنی مردشم ماری ہونی چاہئے۔ انمنت رائو نے قومی سطح پر جدوجہد کا اعلان کیا۔1