دہلی میں نیشنل یوتھ فیسٹول میں شرکت کے بعد واپسی پر سید جلیل ازہر اور دیگر کی جانب سے تہنیت
نرمل۔/18 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیشنل یوتھ فیسٹول کے موقع پر دہلی کے پرگتی میدان میں تلنگانہ کے نوجوانوں نے سنٹرل یونیورسٹی حیدرآباد میں دوسرا راؤنڈ پیش کرنے میں تلنگانہ سے منتخب کیا گیا جو دہلی کے پرگتی میدان میں تھا۔ نرمل کے ایک خوش نصیب نوجوان مسٹر اذان سبیل فرزند محمد عبدالصادق مالک ثانیہ جویلرس کو پرگتی میدان دہلی میں قومی یوتھ فیسٹول میں قومی سطح پر اپنے خیالات کا اظہار اور مستقبل کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے موضوع کیلئے منتخب کیا گیا تھا ۔ مسٹر اذان سبیل نے شاندار مظاہرہ کیا ۔ دہلی سے نرمل واپسی پر ان کو یہ موقع ملنے کی خوشی میں سید جلیل ازہر اسٹاف رپورٹر روز نامہ ’سیاست‘ نرمل ، مسٹر انیس احمد خان، الحاج عبدالرحمن مالک مدینہ ہوٹل نے اذان سبیل کی شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ان کے والد محترم مسٹر محمد عبدالصادق کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مستقبل میں بھی اذان سبیل اسی طرح ترقی کے منازل طئے کرتے ہوئے اپنے ضلع اور ریاست کا نام روشن کریں گے کیونکہ ان میں تعلیمی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ حسن اخلاق بھی ہے۔ اس موقع پر محمد ذیشان علی کانگریس قائد کے علاوہ دیگر موجود تھے۔