قومی مسائل پر ایجی ٹیشن ‘ کانگریس کی کمیٹی ‘ اتم کمار ریڈی کی شمولیت

   

حیدرآباد2ستمبر (سیاست نیوز) صدر کانگریس سونیا گاندھی نے قومی مسائل پر ایجی ٹیشن کی منصوبہ بندی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جس میں سابق صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی ایم پی کو شامل کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر اور سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ کمیٹی کے صدرنشین ہوں گے۔ ارکان میں پرینکا گاندھی ، اتم کمار ریڈی ایم پی ، منیش چترت ، بی کے ہری پرساد ، رپون بورا ، ادت راج ، ڈاکٹر راگنی نائک اور زبیر خاں شامل ہیں۔ کمیٹی کا اعلان جنرل سکریٹری اے آئی سی سی کے سی وینو گوپال نے کیا۔ اتم کمار کو اس کمیٹی میں شامل کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے ان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ R