قومی پرچم پر بی جے پی جھنڈا مقدم۔ نیا تنازعہ

   

لکھنؤ : اترپردیش کے سابق چیف منسٹر آنجہانی کلیان سنگھ کی آخری رسومات کے موقع پر قومی پرچم سے آگے بی جے پی کا جھنڈا رکھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر نیا تنازعہ چھیڑ دیا ہے۔ یہ تصویر جسے بی جے پی کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا، دکھاتی ہے کہ کلیان سنگھ کی میت ترنگے میں لپٹی ہے لیکن اس کے اوپری نصف حصہ پر پارٹی کا جھنڈا رکھا گیا ہے۔ پارٹی کا پرچم صدر بی جے پی جے پی نڈا اور ریاستی صدر پارٹی سواتنتر دیو سنگھ نے رکھا۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان گھنشیام تیواری نے اس مسئلہ پر بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔