قومی یکجہتی اور حالات حاضرہ ، مذاکرہ و مشاعرہ

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( راست ) : ڈاکٹر راہی جنرل سکریٹری مولانا محمد علی جوہر اکیڈیمی کے بموجب ’ قومی یکجہتی اور حالات حاضرہ ‘ پر مولانا محمد علی جوہر اکیڈیمی کا مذاکرہ و مشاعرہ 8 فروری کو 2 بجے دن سائبان اردو ہال بیرون فتح دروازہ انعقاد پذیر ہوگا ۔ ڈاکٹر محبوب فرید صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر م ق سلیم ، ڈاکٹر ناظم علی ، ڈاکٹر نادر المسدوسی ، جناب محمد آصف علی مذاکرے میں حصہ لیں گے ۔ جناب زعیم زمرہ صدارت کریں گے۔ مسرس نعیم سلیم ، افتخار عابد ، زاہد ہریانوی مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ قدیم و جدید طرز اظہار کے معروف سخنوران باتمکین کا تازہ طرحی کلام ہوگا ۔۔