قیدیوں کو روزگار سے مربوط کرنے کی کوشش

   

چیف منسٹر کی سالگرہ کے موقع پر سنگاریڈی جیل میں شجرکاری ، وزیر داخلہ محمد محمود علی کا خطاب

سنگا ریڈی۔ محمود علی وزیر داخلہ۔پربھاکر ریڈی رکن پارلیمنٹ میدک۔ بی بی پاٹل ایم پی ظہیر آباد، چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی ہنمنت راؤ کلکٹر چندر شیکھر ایس پی نے ہریتا ہرم پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ جیل میں شجرکاری کی اس موقع پر محمود علی وزیر داخلہ نے کہا کہ مسٹر چندرشیکھرراؤ چیف منسٹر کی سالگرہ کے موقع پر ایک کروڑ پودے لگائے جا رہے ہیں ۔ملک میں ریاست تلنگانہ میں امن و امان کی برقراری پولیس کی بہترین کارکردگی اور محکمہ جیل میں بھی قیدیوں کو مختلف روزگار سے متعلق تربیت دیتے ہوئے انہیں اچھے کام کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے ریاست تلنگانہ میں تقریبا 25 پٹرول پمپ محکمہ جیل کے تحت چل رہے ہیں، محمود علی وزیر داخلہ نے کہا کہ 1969 میں علحدہ ریاست تلنگانہ کی جدوجہد کے دوران فائرنگ میں کئی افراد شہید ہوگئے تھے لیکن چندرشیکھر راو کی قیادت میں پْرامن طریقے سے 14سال تک احتجاج کرتے ہوئے علیحدہ ریاست تلنگانہ حاصل کیا گیا۔ٹی آر ایس کے اقتدار میں آنے کے بعد عوامی مسائل کی یکسوئی ترقیاتی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے عوام کو راحت پہونچائی جارہی ہے ۔کالیشورم پراجیکٹ کے تحت زرعی شعبے کو ترقی دی جا رہی ہے اس سال موسم خریف کے دوران زرعی پیداوار میں چار گنا اضافہ دیکھا گیا جو کہ کسانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا