غزہ پٹی: امریکی حکام نے کہا ہے کہ وہ حماس کے ہاتھوں بنائے گئے قیدیوں کی تلاش میں غزہ میں نگرانی کرنے والے ڈرونز کا استعمال کر رہا ہے۔دو امریکی عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ امریکہ غزہ کے اوپر انٹیلی جنس جمع کرنے والے ڈرون آپریٹ کر رہا ہے تاکہ قیدیوں کے مقام کی معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں مدد کی جا سکے۔امریکی اہلکار نے بتایا کہ وہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے غزہ پر ڈرون پروازیں آپریٹ کر رہے تھے۔امریکی حکام نے کہا ہے کہ حماس کی سات اکتوبر کی کارروائی کے بعد سے 10 امریکی جو لاپتہ ہیں جو غزہ میں قید کیے گئے 200 سے زائد افراد میں شامل ہو سکتے ہیں۔