ل4 لاکھ روپئے سے زائد مالیتی گانجہ ضبط : ڈی ایس پی

   

ظہیرآباد۔ ڈی ایس پی ظہیرآباد ڈیویژن شنکر راجو نے آج شام احاطہ پولیس اسٹیشن ظہیرآباد ٹاون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پولیس حدنور نے آج صبح 7 بجے شمس اللہ پور سے بیدر جانے والی ایک مال بردار لاری کو ضبط کرلیا جس کے ذریعہ 436 کیلو گانجہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کو آندھرا پردیش سے منتقل کیا جارہا تھا۔ پولیس حدنور نے دو کے منجملہ ایک ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ دوسرا ملزم ڈرائیور مفرور بتایا گیا ہے۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ ضبط شدہ گانجہ کی مالیت 4 لاکھ 36 ہزار روپئے ہے۔ اس موقع پر سی آئی ظہیرآباد ٹاون راج شیکھر، سی آئی ظہیر آباد رورل کرشنا کشور، حدنور پولیس اسٹیشن ایس آئی وجئے راؤ اور دوسرے موجود تھے۔