نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے آج مرکزی حکومت پر امن و امان کے مسائل پر مبینہ بے عملی کا الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا کہ اس پر کارروائی کی بجائے۔ مالویہ نگر میں ان کی پدیاترا کے دوران حملہ کیا گیا۔بی جے پی نے ابھی تک ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔کجریوال نے کہا کہ مجھ پر پھینکا گیا سیال بے ضرر تھا، لیکن یہ خطرناک ہو سکتا تھا۔ پچھلے 35 دنوں میں یہ تیسرا حملہ ہے ۔انہوں نے امیت شاہ پر یہ پیغام دینے کا الزام بھی لگایا کہ مجرموں کی بجائے شکایت کنندگان کو گرفتار کیا جائیگا ۔