لا پتہ امریکی صحافی کی والدہ کی احمد الشرع سے ملاقات

   

دمشق: شام میں نئی انتظامیہ کے قائد احمد الشرع نے امریکی صحافی اوسٹن ٹائس کی والدہ سے ملاقات کی۔ اوسٹن شام میں خانہ جنگی کی کوریج کیلئے آیا تھا اور وہ 2012 سے لا پتہ ہے۔امریکی صحافی کی والدہ اپنے بیٹے کی تلاش میں دمشق پہنچیں۔ اوسٹن کو شام کی جنگ کی کوریج کے عرصے میں اگست 2012 میں دمشق کے ایک نواحی علاقے داریا سے اغوا کر لیا گیا تھا۔امریکی صحافی اوسٹن ٹائس کی والدہ ڈیبرا ٹائس نے باور کرایا ہے کہ شامی حکام ان کے بیٹے کو واپس لانے کیلئے پْر عزم ہے۔ دمشق میں احمد الشرع سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ دمشق میں قیام کے دوران میں مجھے شام کی نئی قیادت سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ یہ جان کر بہت مسرت ہوئی کہ وہ لوگ میرے بیٹے کو واپس اس کے گھر لانے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔