وینتیانے : جنوب مشرقی ایشیا کے لاؤس کے صوبے بولکھامسائی میں مسلسل موسلادھار بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ۔یہاں کے عہدیداروں نے منگل کو یہ اطلاع دی۔پیر کے روز مقامی بولکھمسائی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق، رات کے دوران ہونے والی مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔ یہاں کے ہزاروں لوگ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہیں۔مقامی حکام اب سیلاب متاثرین کو خوراک، پینے کا پانی اور ادویات فراہم کر رہے ہیں۔