لائق پاشاہ ٹی یو ڈبلیو جے سرسلہ ضلع صدر منتخب

   

گمبھی راوپیٹ ،سرسلہ ۔11 فبروری ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (TUWJ) ایچ 143 کے راجنہ سر سلہ ضلع صدر کے طور پر لائق پاشاہ کو متفقہ طور پر منتخب کیا گیا۔ ریاستی صدر الم نارائن اور جنرل سیکریٹری آسکانی ماروتی ساگر نے اس کا اعلان کیا۔ آج ویملواڑہ ٹاؤن کے مہادیو کلیان منڈپم میں منعقدہ اجلاس میں ضلع کے صحافیوں نے انہیں صدر منتخب کیا۔اس موقع پر نومنتخب سرسلہ ضلع صدر لائق پاشاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں صدر منتخب کرنے والے تمام صحافیوں، ریاستی صدر الم نارائن، جنرل سیکریٹری ماروتی ساگر اور دیگر یونین قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ تنظیم کی مضبوطی اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات محنت کریں گے۔