لارا کیلئے روہت اور کوہلی ریکارڈ کیلئے مضبوط امیدوار

   

نئی دہلی ۔16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹنگ اسٹاربرائن لارا نے ٹسٹ کرکٹ میں اپنی سب سے بڑی انفرادی 400 رنز کی اننگز کیلئے روہت شرما کو خطرہ قرار دیا ہے۔ لارا نے کہا کہ اس قسم کے ریکارڈزاکثرجارحانہ کرکٹر ہی توڑتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ کوہلی اور روہت جیسے کھلاڑی میرا یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ سیریز میں ڈیوڈ وارنر نے 335 رنز بنائے تھے لیکن آسٹریلیا نے اپنی اننگز ڈیکلیئرکردی تھی۔ اس بارے میں لارا نے کہا کہ میری وارنر سے بات ہوئی جس میں وارنر نے کہا کہ یہ چیز میرے ہاتھ میں نہیں تھی، یہ ٹیم کا فیصلہ تھا، ویسے بھی بارش کا خطرہ بھی موجود تھا۔