لارڈ رام سے جذبہ حاصل کریں ‘ جلد اچھی خبر آئیگی

   

ایودھیا مسئلہ کے پس منظر میں چیف منسٹر یو پی آدتیہ ناتھ کا ریمارک
گورکھپور 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایودھیا حق ملکیت مقدمہ کی سپریم کورٹ میں یومیہ اساس پر سماعت کے دوران چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ نے آج اس امید کا اظہار کیا کہ سب کیلئے ایک اچھی خبر آسکتی ہے ۔ آدتیہ ناتھ نے اس امید کا اظہار اس وقت کیا جب انہوں نے عوام کو تلقین کی کہ وہ لارڈ رام سے جذبہ حاصل کریں۔ انہوں نے تاہم اس کی وضاحت نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم رام بھکت ہیں اور اس بھکتی میں بہت طاقت ہے ۔ ان کا احساس ہے کہ ہمیں بہت جلد بہت اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے ۔ انہو ںنے رام مندر کا بھی اس موقع پر تذکرہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں لارڈ رام سے جذبہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور قوم کی تعمیر میں اپنا رول ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے مراری باپو کی جانب سے چمپا دیوی پارک میں رام کتھا کا آغاز کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔