لارڈز میں عقاب کی بھی خدمات

   

لندن ۔5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ اور ٹینس کے کھیل میں طویل عرصے سے ہاک آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن اب ایک زندہ عقاب روفس ومبلڈن اور لارڈز میں اپنی ڈیوٹی انجام دیتا نظر آئیگا۔ واضح رہے کہ ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ میں روفس ایک دہے سے ہوا میں منڈلانے والے ان کبوتروں کا صفایا کرتا رہا ہے جو کھیل کو متاثر کرتے ہیں لیکن اب اس کی خدمات لارڈز کے میدان کیلئے بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔صبح کے اوقات میں جب روفس کی خدمات آل انگلینڈ کلب میں ختم ہو جائے گی تو اسے کبوتروں کے شکار کیلئے لارڈز پہنچا دیا جائیگا۔