لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کو ایوارڈ کا حصول

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی نے اپنے کیمپس میں انٹرپرینیور شپ کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے 30 اکٹوبر 2023 کو یو ایس انڈیا ایس ایم ای کونسل ، آئی این سی واشنگٹن ڈی سی کی جانب سے ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔ اس تقریب میں عالمی تجارت کے قائدین اور سرکاری عہدیدار مونٹ گومری کاونٹی ، میری لینڈ یو ایس اے سے اقتصادی ترقی کے مشن پر میری لینڈ یونیورسٹی سے مندوبین نے شرکت کی ۔ یو ایس انڈیا ایس ایم ای کونسل آئی این سی ایک سرفہرست انٹرپرینیورشپ و تجارتی وکالت کی تنظیم ہے ، جو دارالحکومت واشنگٹن میں واقع ہے ۔ جسے ریاست ہائے متحدہ کی حکومت اور ریاست میری لینڈ کے گورنر نے تسلیم کیا ہے ۔ یو ایس انڈیا ایس ایم ای کونسل امریکہ اور ہندوستان دونوں میں واقع چھوٹے اور اوسط انٹرپرائزیس ، یونیورسٹی اور ادارہ جاتی طلبہ ، کاروباریوں کے مفادات کے لیے ایک انتہائی متعلقہ آواز کے طور پر کام کرتی ہے ۔۔