گمبھی راؤ پیٹ۔یکم ستمبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) لاری اور موٹر سیکل کے درمیان تصادم کی وجہ سے موٹر سیکل پر سوار ایک 32 سالہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اس کی شناخت کے سدھاکر متوطن کتہ پلی منڈل گمبھی راؤ پیٹ سے کی گئی۔ یہ واقعہ آج شام گمبھی راؤ پیٹ تا کتہ پلی کے درمیان سڑک پر پیش آیا۔ ایس آئی راجیشورراو کے بموجب بیڑی کمپنی میں کام کرنے والا سدھاکر اپنے گاؤں کتہ پلی جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آرہی لاری جو کہ تیز رفتاری سے دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کررہی تھی کہ سدھاکر کی موٹر سیکل سے ٹکرا گئی جس کے سبب سدھاکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ سدھاکر ہمیشہ ہیلمٹ کا استعمال کرتا تھا جو آج اپنے ساتھ ہیلمٹ رکھا تھا لیکن نہیں لگایا تھا جس کی وجہ سے اس کے سر پر گہرا مار لگا اور وہ فوت ہوگیا۔ راجیشور راؤ ایس آئی نے پنچنامہ کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا۔ ڈرائیور کو حراست میں لے کر لاری کو ضبط کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
