لاری سپلائیرس اسوسی ایشن کے مسائل کو حل کرنے کا تیقن

   

شمس آباد ۔ /25 ڈسمبر (سیاست نیوز) جناب سید فیاض علی جنرل سکریٹری ساؤتھ انڈیا لاری سپلائیرس اسوسی ایشن نے نو منتخب کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوسی ایشن کے جو بھی مسائل ہے اس کو ایک ایک کرکے حل کیا جائے گا ۔ اسوسی ایشن کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور مسائل بھی کافی ہے ۔ حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے حل کئے جائیں گے ۔ لاریوں کے پارکنگ کے مسئلہ و دیگر مسائل کے لئے وزیر ٹرانسپورٹ سے بھی نمائندگی کی جائے گی ۔ اس موقع پر اشوک ورکنگ پریسیڈنٹ ، سید صلاح الدین نائب صدر ، احمد پٹیل ، جوائنٹ سکریٹری کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔