لاریوں کا سرقہ کرنے والا سارق گرفتار ، مزید دو ملزمین مفرور

   


حیدرآباد : کالاپتھر پولیس نے لاریوں کا سرقہ کرنے والے ایک سارق کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دو ساتھی مفرور بتائے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق 42 سالہ صابر خاں ساکن جہاں نما کو پولیس کالاپتھر نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ صابر خاں لاریوں کے سرقہ کے دو مقدمات میں ملوث ہے۔ بہادرپورہ اور کالاپتھر پولیس اسٹیشن حدود میں اس نے یہ وارداتیں اپنے دو ساتھیوں سلیم اور میرون کے ساتھ انجام دی تھیں۔ 12 فروری کو حاصل شکایت کے بعد پولیس چوکس تھی اور ایک کارروائی کے دوران صابرخاں کو گرفتار کرلیا۔ صابرخاں دن کے اوقات لاری اڈہ کا دورہ کرتا اور گاڑیوں کی نشاندہی کرنے کے بعد رات کے اوقات اپنے ساتھیوں کو روانہ کرتا تھا۔ نقلی چابی کے ذریعہ لاری کا سرقہ کرنے کے بعد اس لاری کو اسکراپ کردیا جاتا تھا۔ پولیس کالاپتھر مفرور افراد کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔