لاس اینجلس، 6 فروری (یو این آئی) امریکی شہر لاس اینجلس میں تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر گروسری اسٹور میں گھس گئی جس کے نتیجہ میں 3افراد ہلاک 6 شدید زخمی ہو گئے ۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ واقعہ شہر کے ویسٹ ووڈ علاقہ میں واقع ایک مارکٹ میں پیش آیا۔ واقعہ رونما ہونے کے بعد 3افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے ہاسپٹل منتقل کیاگیا، بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی چلانے والی خاتون تھی۔ لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔