حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : کمشنر حیدرآباد سٹی پولیس انجنی کمار نے بتایا کہ 28 اور 29 جولائی کو منعقد ہونے والے لال دروازہ بونال تہوار کے لیے پولیس کی جانب بڑے پیمانے پر احتیاطی و حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ 14 ہزار پولیس ملازمین کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ کمشنر حیدرآباد نے بتایا کہ لال دروازہ تا پرانا پل تک منظم کئے جانے والے جلوس میں تقریبا دیڑھ لاکھ عوام شرکت کریں گے ۔ شاہ علی بنڈہ ، مغل پورہ ، چارمینار ، حسینی علم ، چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں تین سو دو سی سی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ۔۔
