لال دروازہ میں مسلم کیاب ڈرائیور شرپسند عناصر کے حملہ میں زخمی

   

حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز) علاقہ لال دروازہ میں ایک مسلم کیاب ڈرائیور کو بعض شرپسند عناصر نے زدوکوب کیا۔ تفصیلات کے مطابق 34 سالہ شیخ عظیم ساکن تیگل کنٹہ فلک نما 15 اپریل کی شب اپنی کار میں علاقہ لال دروازہ سے گذر رہا تھا کہ ایک نامعلوم موٹر سیکل سوار نے اسے روک کر گالی گلوج کی اور بعد ازاں دونوں کے درمیان بحث کے بعد نامعلوم شخص نے اس پرحملہ کردیا۔ اس جھگڑے میں نامعلوم شخص نے دیگر دو اشرار کو بھی وہاں طلب کرلیا اور تینوں نے ملکر کیاب ڈرائیور کو شدید زدوکوب کیا جس کے نتیجہ میں شیخ عظیم کے چہرے، کندھے اور انگلیوں پر زخم آئے۔ شاہ علی بنڈہ پولیس کے سب انسپکٹر سید سعد الدین نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ب