لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کا بھی اعلان

   

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا سال 2022 میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز ہوگی۔سنیما گھروں اور ملٹی پلیکس کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کے مہاراشٹر حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عامر خان پروڈکشن اور وائے کام 18 اسٹوڈیوز نے باضابطہ طور پر اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی نئی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔عامر خان، کرینہ کپور خان، ناگا چیتنیا، مونا سنگھ اور مانو وی جے کی اداکاری والی فلم لال سنگھ چڈھا سال 2022 میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔